زمین سے مستقبل قریب میں ٹکرانے والے سیارچے کی کڑی نگرانی،یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق یہ سیارچہ 2032 میں زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیارچے YR4 27 دسمبر 2024 کو جنوبی امریکی ملک چلی میں ایک دوربین کے ذریعے دیکھا گیا تھا،تاہم اب اس سارچے نے امریکا کے ساتھ یورپ کے ماہرین فلکیات کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
یورپی ایجنسی کے مطابق رواں سال جنوری کے اوائل سے ماہرین فلکیات دنیا بھر میں دوربینوں کا استعمال کرتے ہوئے اور نئے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے اس سیارچے کے سائز اور رفتار کے بارے میں جاننے کیلئے اس کا مسلسل مشاہدہ کر رہے ہیں۔موجودہ تخمینوں کی بنیاد پر 1.3 فیصد امکان ہے کہ 328 فٹ چوڑا سیارچہ 22 دسمبر 2032 کو زمین سے ٹکرائے گا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق اس سائز کا سیارچہ اوسطاً ہر چند ہزار سال بعد زمین پر اثر انداز ہوتا ہے اور کسی مقامی علاقے کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔