زمین صرف ہماری نہیں،آنےوالی نسلوں کی بھی امانت ہے،مریم نواز

0
6

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ زمین صرف ہماری نہیں ،آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے۔
ارتھ ڈےپراپنےپیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ زمین کےتحفظ کےلئےہمیں قدرتی وسائل اوردرختوں کوبچاناہے،زمین کومحفوظ بنانےکیلئےآلودگی اورموسمیاتی تبدیلیوں کےچیلنجزکامقابلہ کرنا ہے،پنجاب حکومت قدرتی مسکن کی حفاظت کےمشن میں سب سےآگےہے،حکومت پنجاب نےزمینی ماحولیاتی تحفظ کواپنی پالیسی کامرکزی حصہ بنایاہے،زمین صرف ہماری نہیں،آنےوالی نسلوں کی بھی امانت ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ انوئرمنٹ فورس قائم کردی گئی ہے،فصلوں کی باقیات جلانےکی روک تھام کیلئےسپرسیڈر دیے جارہے ہیں، پنجاب نےپاکستان کی پہلی جامع کلائمیٹ پالیسی متعارف کرائی ہے،صنعتی آلودگی پرقابوپانےکیلئےخودکارمانٹیرنگ سسٹم لارہےہیں۔

Leave a reply