زورکاجوڑ:پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان پہلاٹی ٹوئنٹی آج کھیلاجائیگا

0
11

شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری ،پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان پہلاٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلاجائےگا۔
پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلی جائےگی،تینوں میچ لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےجائیں گے،پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج رات8بجےقذافی سٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔
پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان دوسراٹی ٹوئنٹی میچ30مئی اورسیریزکاتیسرامیچ یکم جون کوشیڈول ہے۔
میچ سےقبل دونوں ٹیموں کےکپتانوں نےمنگل کےروزٹرافی کی رونمائی کی،گزشتہ روزدونوں ٹیموں نےجم کرپریکٹس کی۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی کےکپتان سلمان علی آغاکاکہناتھاکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی،بنگلہ دیش اچھی ٹیم ہے،پاکستان جیتنےکی صلاحیت رکھتاہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کےکپتان لٹن داس کاکہناتھاکہ اچھاکھیل کرپاکستان کوہرانےکی کوشش کریں گے۔

Leave a reply