بلوچستان کے شہر زیارت میں موسم سرما کی برفباری کے بعد وادی میں سردی کی شدت بڑھ گئی ۔زیارت اور گرد و نواح میں گزشتہ رات ہونیوالی برفباری سے وادی کی گلیاں اور پہاڑ سفید ہو گئے۔
وںتو وادیٔ زیارت یہاں مدفون ایک بزرگ خرواری بابا کی زیارت گاہ سےمنسوب ہے ، تاہم یہ وادی بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیام گاہ زیارت ریذیڈنسی کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔وادیٔ زیارت قدرتی جنگلات کے درمیان زگ زیگ راستوں،یہاں واقع پرسکون ریسٹ ہاؤس اور چھوٹے بڑے کوہساروں میں گھری ہوئی ہے۔
یہاں صنوبر کے درختوں سے پھوٹتی خوشبو ، شفاف چشمے اور گنگناتی ہوائیں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بلاوے دیتی دکھائی دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وادیٔ زیارت میں برفباری کےآغاز کے بعد شہر قائد کراچی اور بلوچستان کے دور دراز کے علاقوں سے برفباری کے شوقین سیاحوں نے یہاں کا رخ کر نا شروع کر دیا ہے۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔