ساؤتھ ایشین گیمز کے ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان، اجلاس میں اہم فیصلے کر لئے گئے

0
160

ساؤتھ ایشین گیمز کے ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان
ساؤتھ ایشین گیمز کے سلسلے میں سیف گیمز اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد، ڈی جی پی ایس بی شعیب کھوسو، سمیت دیگر اہم حکام نے شرکت کی اجلاس میں سیف گیمز کی میزبانی اور انعقاد میں درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا جب کہ اسٹیئرنگ کمیٹی نے وزارت خارجہ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے آئندہ ماہ سیف گیمز کی میزبانی کرنی ہے، سیف گیمز پاکستان میں نہ ہونے کی صورت میں سری لنکا میزبان ملک بن جائے گا۔ وزارت خارجہ کی سفارشات کو منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا، سیف گیمز میں جنوبی ایشیائی ممالک کے 5 ہزارایتھلیٹس اور آفیشلز نے شرکت کرنی ہے، کورونا کے باعث سیف گیمز 2021 میں ری شیڈول کردیے گئے تھے۔

Leave a reply