سابق امریکی صدرجوبائیڈن، ٹرمپ انتظامیہ پربرس پڑے

0
9

سابق امریکی صدرجوبائیڈن نےموجودہ حکومت کوتنقیدکانشانہ بناتےہوئےکہاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے100 دنوں سےبھی کم وقت میں سوشل سیکیورٹی کوتباہ کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق شکاگو میں کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدرجوبائیڈن نےکہاہےکہ سوشل سیکیورٹی لاکھوں امریکیوں کی زندگی کےلئےاہم ہے،سوشل سیکیورٹی کانظام ایک طرح سےدم توڑچکاہے،ہم ایک منقسم قوم کےطورپراس طرح نہیں چل سکتے ،بائیڈن نےسوشل سیکیورٹی میں بڑےپیمانےپربرطرفیوں پرتنقیدکی۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق جو بائیڈن نےمزید کہا کہ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے، یہ متوسط طبقے اور ملازمت پیشہ افراد کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے امیر دوست اور امیر ہوجائیں، صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کررہے ہیں۔

Leave a reply