سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی کا اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کا معاملہ

0
94

پرویز الہٰی کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ، واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کی دائیں سائیڈ کی چوتھی پسلی فریکچر ہوئی ، پسلی میں فریکچر ایکسرے رپورٹ میں سامنے آیا، پرویز الہٰی کو گرنے سے سر پر بائیں طرف چوٹ کا نشان موجود ہے۔

واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے، پرویز الہٰی کو بائیں آنکھ کے قریب بھی چوٹ آئی۔

پرویز الہٰی کے بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی، پرویز الہٰی کی چاہتی کا دائیں حصہ پر سوجن ہے، پرویز الہٰی کا بائیاں گھٹنا بھی گرنے سے زخمی ہوا۔

پرویز الہٰی کے ایکسرے جیل میں لئیے گئے، پرویز الہٰی کا چیک ایپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے سینیر ڈاکٹرز نے کیا، سینیر ڈاکٹرز کی ٹیم میں جنرل سرجن،ماہر کارڈیولوجسٹ اور ارتھوپیڈک شامل تھے،میڈیکل رپورٹ

ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ میں پرویز الہٰی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے،سپریڈنٹ اڈیالہ نے میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں جمع کروا دی۔

Leave a reply