سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی مویشی منڈی پہنچ گئے

0
60

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد قربانی کے لئے جانور خریدنے کے اسلام آباد کی مویشی منڈی میں پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے منڈی میں بیوپاریوں کے ساتھ خوب بھاﺅ تاﺅ کے بعد تین اونٹ خرید لئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے قربانی کے جانور خرید نے کے لئے ہرسال کی طرح اس سال بھی خود مویشی منڈی پہنچے اور پانچ لاکھ ساٹھ ہزار میں تین اونٹ خریدے۔

وزیر داخلہ کی منڈی آمد کے موقع بنائی گئی ویڈیوبھی ان کے سوشل میڈیا پیچ پر شیئر کی گئی ہے جس میں شیخ رشید کو اونٹوں کی خریداری کرتے دیکھا گیا۔

 

 

Leave a reply