
سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمدیوسف نے پی سی بی کو خیربادکہہ دیا، اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کے حوالے کردیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ نجی مصروفیات کی وجہ سے وہ اب مزید وقت نہیں دے سکتے۔محمد یوسف نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کا عہدہ رکھتے تھے۔ ان کو انڈر 19 ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں بھی دی گئیں تھیں۔
وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ بھی کام کرتے رہے۔نئے سیٹ اپ میں بھی ان سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر کام لینے کی پلاننگ کی گئی تھی مگر انہوں نے مزید کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ برس نومبر میں بھی انہوں نے استعفیٰ دیا تھا مگر بورڈ سربراہ محسن نقوی نے اسے منظور نہیں کیا تھا۔ اب ایک بار پھر محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ بورڈ کو بھیج دیا ہے۔
ایشیاکپ 2025کاممکنہ وینیواورشیڈول جاری
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گرمی اور بدوبدی کا جادو تمکنت منصور کے سر چڑھ گیا
مئی 23, 2024 -
یوٹیوب کا 2 نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان
ستمبر 12, 2024 -
غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ نہ رک سکا،مزید42 شہید
اگست 23, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔