
سابق ڈپٹی سپیکررولنگ کیس میں سپریم کورٹ نےچودھری پرویزالٰہی کونوٹس جاری کردیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس امین الدین خان نے سوال کیا کہ کیا یہ کیس غیر موثر تو نہیں ہوگیا؟ جس پر وکیل حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ کیس غیر موثر نہیں ہوا۔ آئینی بینچ نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کیے تھے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ پرویز الٰہی کی طرف سے کون پیش ہوگا اور کہا کہ پرویزالٰہی بھی کیس میں فریق ہیں۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر پرویز الٰہی کونوٹس جاری کیا،یہ نوٹس حمزہ شہباز کی نظر ثانی درخواست کے کیس میں جاری کیا گیا۔
واضح رہےکہ اس کیس میں سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حمزہ شہباز کی جگہ پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا حکم دیا تھا، جس پر حمزہ شہباز نے نظر ثانی درخواست دائر کی تھی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔