پاکستان ٹوڈے: سابق قومی کرکٹرکپتان شاہد آفریدی آئندہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سفیر مقررکر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی کوآئی سی سی ٹورنا منٹ ایمبیسیڈرز کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ شاہد آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی فہرست میں شمار تھے۔
شاہد آفریدی کی تفصیلات کے مطابق کہا گیا، کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میرے دل کے بہت قریب ہے، پہلے ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہا، 2009 میں ٹرافی جیتی اور یہ میرے کیرئیر کے قابل ذکر لمحات ہیں۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میں 9 جون کو پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، یہ ایک دو بڑے حریفوں کا مقابلہ ہے اور نیویارک میں اس کو کوئی مس نہیں کرے گا۔
سمیراحمدآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025کےلئےڈائریکٹرمقرر
نومبر 21, 2024چیمپئنزٹرافی:آئی سی سی وفدکی پاکستان آمدمتوقع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔