سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عدالت سے بڑاریلیف مل گیا

0
14

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی۔
لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر گل نے نو مئی تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی۔عمر سرفراز چیمہ کے وکیل حسن یوسف شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ایک مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

Leave a reply