سارہ علی خان کی فیملی کے ہمراہ دبئی میں تصاویر وائرل

0
86

پاکستان ٹوڈے: انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر نے تصاویر شیئر کیں تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر اپنی بیٹی عالیانہ کے ہمراہ دبئی کی مختلف جگہوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اداکار فلک شبیر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’میں اور میری، ماشاءاللہ‘ لکھا اور ایموجیز بھی بنائیں۔

اس کے علاوہ گلوکار فلک شبیر نے بیٹی کے ساتھ مزید تصاویر شیئر کیں جس میں عالیانہ کو دبئی میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ فلک نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’عالیانہ کی اسٹائلسٹ سارہ خان ہیں

فلک اور سارہ نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

 

 

Leave a reply