سالانہ بنیادوں پرایٹمی بجلی کی پیداوارمیں 39فیصداضافہ ریکارڈ،نیپراکی دستاویزات

0
5

نیپراکی دستاویزات میں کہاگیاکہ سالانہ بنیادوں پرایٹمی بجلی کی پیداوار 39.54 فیصدبڑھ گئی۔
نیپرادستاویزات کےمطابق رواں سال ستمبرمیں جوہری ایندھن سے 2ہزار 227میگاواٹ سستی بجلی پیداکی گئی،جوہری ایندھن سےپیداہونےوالی بجلی کی لاگت 2روپے18پیسےفی یونٹ رہی،گزشتہ سال ستمبرمیں نیوکلیئرانرجی کی پیداوار1ہزار596میگاواٹ تھی، سالانہ بنیادوں پرفرنس آئل سےبجلی کی پیداوار میں 148.72فیصداضافہ ہوا۔
نیپراکی دستاویزات میں کہاگیاکہ رواں سال فرنس آئل سے0.77فیصدبجلی پیداکی گئی،گزشتہ سال ستمبرمیں فرنس آئل سے0.31فیصدبجلی پیداکی گئی تھی،فرنس آئل سےبجلی کی فی یونٹ لاگت28روپے24پیسےفی یونٹ رہی ،سالانہ بنیادوں پرپن بجلی کی پیداوار1.14فیصدگرگئی،رواں سال ستمبرمیں پن بجلی کی پیداوار 38فیصدرہی۔

Leave a reply