سال ِ نو پر مری آنیوالے برفباری کے شوقین سیاحوں کیلئے انتباہ جاری
ملکہ ٔکوہسار میں نیو ایئر منانے اور برفباری کے شوقین سیاحوں کیلئے اہم اقدام ،سال ِ نو کے موقع پر مری آنیوالے سیاحوں کیلئے انتباہ جاری کردیا گیا۔
محکمہ سیاحت اورٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) نے سیاحوں کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال ِنو اور سردیوں کی چھٹیوں میں ملکی و غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں ملکہ ٔ کوہسار اور گلیات کارخ کرتے ہیں ،جن کی رہنمائی کیلئے ٹی ڈی سی پی کی جانب سے متعدد سیاحتی سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں،یہ ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سینٹرز مری شہر کےمال روڈ، کشمیر پوائنٹ اور بانسرہ گلی میں قائم کیے گئے ہیں، جہاں ٹورسٹ پولیس کےاہلکار سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کیلئے موجود ہوں گے۔
دوسری طرف مری شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کیلئے قائم کیے گئے فیسیلیٹیشن سینٹرزمیں24 گھنٹے پٹرول سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے، تاکہ نیو ایئر کے موقع پر برفباری کے شوقین سیاحوں کے دورے کو یادگاراور خوشگوار بنایا جا سکے،ان اقدامات کا بڑا مقصد مری کی سیاحت کو مزید فروغ دینا بھی ہے۔
وفاقی کابینہ میں توسیع کامعاملہ،نئےنام سامنےآگئے
جنوری 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔