سال2024جاتےجاتےعوام کیلئےاچھی خوشخبریاں دے کر جائے گا، عظمیٰ بخاری

0
51

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ سال2024جاتےجاتےعوام کیلئےاچھی خوشخبریاں دے کرجائےگا۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاپریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ ہماری تمام کاوشیں آپ کوگراؤنڈپرنظرآئیں گی،وزیراعلیٰ پنجاب کےاقدامات فائلوں کی حدتک نہیں،مہنگائی اس وقت4اور5فیصدکےدرمیان ہے،ایئرایمبولینس کافائدہ پاراچنارکےلوگوں کوبھی ہورہاہے،بچوں کی غذائی قلت کوپوراکرنےکیلئےنیوٹریشن پروگرام شروع کیاگیا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کامزیدکہناتھاکہ سال2024جاتےجاتےعوام کیلئےاچھی خوشخبریاں دےکرجائےگا،نوازشریف کینسرہسپتال پر54ارب روپےلاگت آئےگی،نوازشریف کینسرہسپتال ایک ہزاربیڈپرمشتمل ہوگا ،64لاکھ خاندانوں کےگھرکی دہلیزپررمضان پیکج دیاگیا،الیکٹرک بائیک کی تعداد کوبڑھا کر ایک لاکھ کردیاگیا۔

Leave a reply