سام سنگ کا اے آئی فریج ،جو اندر رکھی اشیا کم ہونے پر بتائے گا

0
6

سام سنگ کا اے آئی فریج متعارف، جو اندر رکھی اشیا کم ہونے پر صارفین کو مطلع کرے گا۔32 انچ کا یہ مصنوعی ذہانت والا فریج رواں ماہ کنزیومر الیکٹرانکس شو میں پیش کیا جائے گا۔
دنیا بھر میں مقبول ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے سمارٹ فریج متعارف کرادیا، جو اس میں کسی بھی اشیائے خورونوش کی کمی پر اُن اشیا کو صارفین کے Instacart ایپ میں خودبخود شامل کرلے گا۔
سام سنگ نے حال ہی میں اپنی آنیوالی اس ٹیکنالوجی کا اعلان کیا ہے ،جس میں اے آئی فرج انسٹا کارٹ پر ضروری اشیا کی فہرست بھیجے گا ،تاکہ صارفین گروسری کی آن لائن ڈیلیوری سروس کو ضرورت کا آرڈر دے سکیں۔یہ اقدام سام سنگ کی جانب سے انسٹا کارٹ کے ساتھ شراکت داری کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں متعارف کردہ سام سنگ بیسپوک Bespoke فریج پر نصب سکرین سے گروسری کی خریداری کی جاسکے گی۔32 انچ کا سام سنگ بیسپوک فریج اس ماہ کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) میں پیش کیا جائے گا۔ یہ ٹیکنالوجی سام سنگ وژن اے آئی Samsung Vision AI فوڈ ریکگنیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے ،جو صارف کے فریج میں اشیا کی شناخت کرے گی اور یہ معلوم کرے گی کہ کیا چیز کم ہوگئی ہے اور اسے خریدنے کی ضرورت ہے۔ اس عمل کے بعد یہ فریج انسٹا کارٹ کے پروڈکٹ میچنگ API کا استعمال کرتے ہوئے، آن لائن ڈیلیوری سروس سے آئٹمز تجویز بھی دے گا، جس کی صارفین کو ضرورت ہو سکتی ہے ۔

Leave a reply