سانئسدانوں کا بڑا کارنامہ، روشنی کو ٹھوس شکل دینے میں کامیاب

0
23

مستقبل کی کوانٹم ٹیکنالوجیز میں انقلاب برپا ہونے کی امید پیدا ہو گئی ، ایک بین الاقوامی ٹیم کے طبیعیات دانوں نے پہلی بار مکمل طور پر روشنی پر مشتمل ”سپرسالڈ“ تخلیق کیا ہے، جو کہ کثیف مادہ (Condensed Matter) کی تحقیق میں ایک اہم پیشرفت ہے۔
یہ کارنامہ اٹلی میں واقع نیشنل ریسرچ کونسل کے دیمتریس ٹریپوگیورگوس اور دانیئلے سانویٹو کی سربراہی میں انجام دیا گیا، جس کی تفصیلات سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئیں۔سپرسالڈ ایک ایسا مادہ ہے جو بیک وقت دو بظاہر متضاد خصوصیات رکھتا ہے، پہلی حالت کرسٹل جیسی سختی ہے، جو کسی ٹھوس مادے کی پہچان ہے، جبکہ دوسری سپر فلوئڈ جیسی روانی ہے، جو بغیر کسی رکاوٹ کے بہنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ یہ حالت طبیعیات دانوں کے لیے کئی دہائیوں سے دلچسپی کا باعث بنی ہوئی تھی۔
دیمتریس ٹریپوگیورگوس نے اس حوالے سے کہا کہ ہم نے درحقیقت روشنی کو ایک ٹھوس میں تبدیل کر دیا ہے، اور یہ واقعی حیرت انگیز ہے۔

Leave a reply