سانائے تکائچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب

0
6

سانائے تکائچی237ووٹ لےکر جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق جاپانی پارلیمنٹ نےایل ڈی پی اتحاد کے بعد سانائے تکائچی کوعہدےپرمنتخب کیا،تکائچی نے237 ووٹ حاصل کرکےاپوزیشن لیڈریوشیکوکونوداکوشکست دی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ایل ڈی پی کی انتخابی ناکامی کے بعدسانائے تکائچی نےشیگیروایشیباکی جگہ لی،ایل ڈی پی نےکامیابی کےلئےدائیں بازوکی جاپان انوویشن پارٹی سےاتحادکیا۔
سانائے تکائچی 1961 میں نارا پریفیکچر میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد ایک آفس ورکر اور والدہ پولیس افسر تھیں۔ ان کی زندگی میں سیاست کہیں دور دور تک نہیں تھی۔
سانائے تکائچی سابقہ ٹی وی اینکر ہیں اور ماضی میں ایک میوزک بینڈ میں ڈرمز بجاتی تھیں۔ انہوں نے 1993 میں جاپانی سیاست میں قدم رکھا اور بطور آزاد اُمیدوار ایوانِ زیریں کی نشست جیتی۔

Leave a reply