سانحہ دریائےسوات،ڈی جی ریسکیونےانکوائری کمیٹی کورپورٹ پیش کردی

0
2

ڈی جی ریسکیوخیبرپختونخواشاہ فہد نےانکوائری کمیٹی کوسانحہ سوات کی رپورٹ پیش کردی۔
ذرائع کےمطابق ڈی جی ریسکیوخیبرپختونخواشاہ فہدانکوائری کمیٹی کےسامنےپیش ہوئےجہاں پراُن سےمختلف سوالات کےجواب پوچھےگئے۔
انکوائری کمیٹی نےڈی جی ریسیکوشاہ فہدسےسوال کیاکہ جس وقت واقعہ ہواآپ کہاں تھے؟
ڈی جی ریسکیوشاہ فہدنےجواب دیاکہ جس وقت واقعہ پیش آیا،میں پشاورمیں تھا۔
کمیٹی نےایک اورسوال کیاکہ ریسکیواہلکاروں نےسیلاب میں پھنسےافراد کو بچانےکیلئےکیاکیا۔
ڈی جی ریسیکونےجواب میں کہاکہ 27جون کوسوات میں مختلف مقامات پر سیلاب میں پھنسےافرادکوبچانےکیلئےآپریشنزکیے،ریسکیوآپریشنزکےدوران درجنوں افرادکوبچایاگیا،9بج کر47منٹ پرکال موصول ہوئی،ایمبولینس موقع پرپہنچی تاہم ایمرجنسی کی نوعیت الگ تھی۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےشاہ فہدنےمزیدبتایاکہ واقعےکی جگہ پرغوطہ خور،کشتی اوردیگرسامان بھیجا،غوطہ خوروں نےمینگورہ بائی پاس روڈکےقریب دریائےسوات سے3سیاحوں کوبچایا۔

Leave a reply