سانحہ گل پلازہ:سرچ آپریشن کےدوران مزید30لاشیں برآمد:ہلاکتوں کی تعداد61ہوگئی

0
18

سانحہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن کےدوران مزید30لاشیں برآمد ہونے کے بعدجاں بحق افرادکی تعداد61ہوگئی ۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی، اور تمام 30 لاشیں ایک کراکری کی دکان سے برآمد ہوئیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملبہ ہٹانے کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا ہے اور اس وقت پہلے لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے۔گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد لوگوں نے خود کو بچانے کے لیے دکان نمبر144 میں بند کرلیا تھا، ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔
خیال رہےکہ گل پلازہ کے میزنائن سے 30 لاشیں ملی ہیں جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔
واضح رہےکہ کراچی کےعلاقہ ایم اےجناح روڈپر واقع گل پلازہ میں آگ گزشتہ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کےقریب لگی ،آگ پلازےکےگراؤنڈفلورسےشروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتےتیسری منزل تک پھیل گئی ،خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔

Leave a reply