سانحہ9مئی کے19مجرمان کی سزاؤں میں معافی کااعلان،آئی ایس پی آر

0
8

سانحہ9مئی 2023کے19مجرمان کی سزائیں معاف کردی گئیں۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق 9مئی کی سزاؤں پرعملدرآمدکےدوران مجرمان نےرحم اورمعافی کی پٹیشنزدائرکیں،مجموعی طورپر67مجرمان نےرحم کی پٹیشنزدائرکیں،48پیٹشنزقانونی کارروائی کیلئے’کورٹس آف اپیل ‘میں نظرثانی کےلئےارسال کردی گئیں جبکہ 19مجرمان کی پٹیشنزکوانسانی بنیادوں پرقانون کےمطابق منظورکیاگیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ دائردیگرپٹیشنوں پرعملدرآمدمقررہ مدت میں قانون کےمطابق کیاجائےگا،ان مجرمان کوضابطےکی کارروائی مکمل ہونےکے بعد رہا کیا جارہاہے،دیگرتمام مجرمان کےپاس بھی اپیل اورآئین کےمطابق دیگرقانونی حقوق برقرارہیں،سزاؤں کی معافی ہمارےمنصفانہ قانونی عمل اورانصاف کی مضبوطی کاثبوت ہے،یہ نظام ہمدردی اوررحم کےاصولوں کومدنظر رکھتےہوئے انصاف کی فراہمی کویقینی بناتاہے،اپریل2024میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر20مجرمان کی رہائی کاحکم صادرکیاتھا۔
جن مجرمان کی سزائیں معاف ہوئیں:
محمدایاز،سمیع اللہ،لئیق احمدکی سزامعاف،امجدعلی،یاسرنواز،سعیدعالم کی سزامعاف ہوئی جبکہ زاہدخان،محمدسلیمان،حمزہ شریف کی سزا معاف اور محمدسلمان، اشعر بٹ ،محمدوقاص کی سزامعاف ہوئی۔
سفیان ادریس،منیب احمد،محمداحمدکی سزامعاف اورمحمدنواز،محمدعلی،محمدبلاول اورمحمدالیاس کی سزامعاف ہوئی۔
سزامعافی کےمجرمان کےکیس:
بنوں کینٹ حملےمیں ملوث سمیع اللہ کو2سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی تھی،ایف سی کینٹ پشاورحملےمیں ملوث محمدایازکو2سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی تھی جبکہ آئی ایس آئی آفس فیصل آبادحملےمیں ملوث لئیق احمدکو2سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی تھی ،آئی ایس آئی آفس فیصل آبادحملےمیں ملوث محمدسلمان کو2سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی تھی اورآئی ایس آئی آفس فیصل آبادحملےمیں ملوث امجدعلی کو2سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی تھی۔
ہیڈکوارٹردیر اسکاوٹس تیمرگرہ پرحملےمیں ملوث محمدالیاس کو2سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی تھی ،ہیڈکوارٹراسکاوٹس تیمرگرہ حملےمیں ملوث محمدسلیمان کو2سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی تھی جبکہ راہولی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملےمیں ملوث محمدوقاص کو2سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی تھی،راہولی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملےمیں ملوث محمدنوازکو2سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی تھی۔
راہولی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث منیب احمدکو 2 سال قید بامشقت سزا سنائی گئی تھی۔راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث عاشر بٹ کو 2 سال قید با مشقت کی سز اسنائی گئی تھی،جبکہ راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمدکو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی،راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث صفیان ادریس کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی اورجناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد بلاول کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔
پنجاب رجمنٹنل سینٹر (پی آر سی) مردان پر حملے میں ملوث زاہد خان کو 2 سال قید با مشقت کی سز ا سنائی گئی تھی،پنجاب رجمنٹنل سینٹر (پی آر سی) مردان پر حملے میں ملوث سعید عالم کو 2 سال قید با مشقت کی سز ا سنائی گئی تھی جبکہ پنجاب رجمنٹنل سینٹر (پی آر سی) مردان پر حملے میں ملوث یاسر نواز کو 2 سال قید با مشقت کی سز ا سنائی گئی تھی۔

Leave a reply