ساڑھے 4 سال بعد پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازیں بحال ہو گئیں

0
33

ساڑھے 4 سال بعد پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازیں بحال،قومی ایئر لائن کی یورپ کیلئےدوبارہ پروازیں شروع کرنے پر مسافروں کا اظہارِ مسرت،پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے یورپ کے اہم ترین شہراور سیاحتی مرکز پیرس کیلئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دیں۔
یہ تاریخی لمحہ پیرس ایئرپورٹ پرقومی ایئر لائن کی پرواز کے استقبال کی خصوصی تقریب کے ساتھ منایا گیا۔ پیرس سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 750 جب اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی،تویورپ کیلئے قومی ایئر لائن کی پروازوں کی بحالی پر مسافروں نے خوب اظہارِ مسرت کیا۔پیرس سے واپسی کی پرواز پی کے 750 پیرس کے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجکر32 منٹ پر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی اور صبح 7 بجکر 20 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔
پرواز سے 312 مسافروں اورجہاز کا عملہ یورپ سے اسلام آباد پہنچا۔اس موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے عملےنے مسافروں کا  شاندارستقبال کیا ۔اس موقع پرپی آئی اے کےمسافروں نے خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں دوبارہ براہ راست فلائٹ کی سہولت میسر آئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ چار سال بعد قومی ایئر لائن پی آئی اے کے خوش آئند آغاز پر ملک بھر سے فضائی مسافروں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Leave a reply