سب میرین کیبل کی خرابی سےپیداہونیوالی انٹرنیٹ کی سست رفتاری حل

0
108

اےاےای ون سب میرین کیبل کی خرابی سےپیداہونےوالی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کامسئلہ حل ہوگیا۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کاکہناہےکہ انٹرنیٹ سروسزاب مکمل طورپربحال ہیں اوربراؤزنگ ہموارہے،پی ٹی سی ایل نےاضافی بینڈوڈتھ شامل کی تاکہ مسئلےکےدوران خلل کم سےکم ہو۔
ترجمان کامزیدکہناہےکہ میٹاسروسزمکمل طورپرفعال اورہموارتجربےکےساتھ بحال ہیں،پی ٹی اےاورپی ٹی سی ایل کی ٹیموں نےمکمل کنیکٹوٹی کی بحالی کیلئےانتھک محنت کی،پی ٹی سی ایل صارفین کےتعاون کےلئےشکریہ ادا کرتا ہے۔
واضح رہےکہ رواں سال 3جنوری کوترجمان پی ٹی اےنے قطرکےقریب سب میرین کیبل میں خرابی کےبارےمیں بتایاتھاجس کےباعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتارکامسئلہ بناتھاجس کواب حل کرلیاگیاہے۔

Leave a reply