
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ سخت محنت سےمعاشی استحکام کی راہ پرگامزن ہیں،آئندہ مالی سال کےبجٹ پرپارلیمنٹ میں بحث جاری ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کااجلاس منعقدہواجس میں اہم فیصلے کئےگئے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ایران اسرائیل جنگ سےپیداہونےوالی صورتحال تشویشناک ہے،پاکستان نےایران پراسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی،ایرانی صدرکےساتھ صورتحال پرتفصیلی گفتگو ہوئی، غزہ کی صورتحال بھی انتہائی افسوسناک ہے،اسرائیلی جارحیت میں50ہزارفلسطینی شہیداورہزاروں زخمی ہوئے۔
اُن کامزید کہناتھاکہ پاکستان خطےمیں امن واستحکام چاہتاہے،فلسطینی علاقوں میں ظلم کابازارگرم ہے،آئندہ مالی سال کےبجٹ پرپارلیمنٹ میں بحث جاری ہے، زراعت پرکوئی ٹیکس نہیں لگایاگیا،بجٹ میں تنخواہوں میں10فیصداضافہ کیا گیا،6سے12لاکھ آمدن پرٹیکس ایک فیصدکرنےکافیصلہ کیاگیا۔
وزیراعظم شہبازشر یف کاکہناتھاکہ دہشت گردی کےمکمل خاتمےکیلئےپرعزم ہیں،سیکیورٹی اداروں کی تمام ضروریات پوری کریں گے،سخت محنت سےمعاشی استحکام کی راہ پرگامزن ہیں،2023میں مشکل حالات کامقابلہ کرکےملک کودیوالیہ ہونےسےبچایا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جناح اسپتال میں اینٹی ریپ کرائسز سیل قائم
اپریل 30, 2024 -
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی
جولائی 19, 2024 -
ایک اورپاکستانی کوہ پیمازندگی کی بازی ہارگیا
اگست 12, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔