سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرکادفاعی نمائش آئیڈیازکادورہ

0
20

سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھونےکر اچی میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیازکادورہ کیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق ائیرچیف نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پویلین میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے غیر ملکی مندوبین سے بھی بات چیت کی جبکہ ائیر چیف نے دفاعی صنعت کےفریم ورک کے قیام کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی صنعت فریم ورک کا مقصدایرو اسپیس سیکٹر میں موجود خلاکی نشاندہی اور اسے پر کرنا ہے۔
ائیرچیف نے ٹیکنالوجیکل روڈمیپ کو ہم آہنگ کرنےکے لیے قومی اوربین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کویقینی بنایاجائےکہ پاکستان ایرو اسپیس انوویشن میں سب سے آگے رہے۔
ائیرچیف مارشل ظہیر احمد نے نیشنل انکیوبیشن سینٹرفار ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کےذریعے ابھرتے ٹیلنٹ کوپروان چڑھانےکی اہمیت پر روشنی ڈالی، اس دوران انہوں نے مقامی صنعتوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آئیڈیاز میں پاک فضائیہ کی جدید ترین ٹیکنالوجیز کی شرکت کامیابیوں کے عزم کو واضح کرتی ہے، یہ ایونٹ دفاعی اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں تازہ ترین پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے۔

Leave a reply