سردار ایاز صادق اسپیکر اور غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے

0
146

پاکستان ٹوڈے: اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے اجلاس راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ارکان نے حروف تہجی کے اعتبار سے اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ خفیہ رائے شماری کے تحت پہلا ووٹ رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحٰق نے کاسٹ کیا۔

ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد اراکین قومی اسمبلی ایاز صادق کو مبارکباد دینے لگے۔

راجہ پرویز اشرف نے پولنگ کے بعد ووٹنگ کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد بتایا کہ اسپیکر کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 291 ووٹ ڈالے گئے، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سردار ایاز صادق نے 199 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عامر ڈوگر صرف 91 ووٹ لے سکے جبکہ ایک ووٹ مستردکیا گیا۔

 

Leave a reply