سردیوں کی دستک: موسم ِ سرماکے بارے میں اہم پیشگوئی

0
7

سرد موسم کی ہلکی دستک محسوس ہونے لگی،محکمہ موسمیات نےرواں سال موسمِ سرما میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق اس بار بارشوں کا کوئی خاص امکان نہیں، لہٰذا پنجاب کے میدانی علاقے آنیوالے دنوں میں سموگ اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔
ماہرین ِموسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال سردیوں میں نا صرف بارشیں کم ہوں گی، بلکہ پہاڑوں پر برفباری بھی معمول سے کم متوقع ہے۔ دوسری جانب میدانی علاقے بھی بارش کے انتظار میں رہ جائیں گے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ پہاڑی علاقوں میں رات اورصبح کےوقت موسم سرد رہے گاجبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورگردونواح میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسرد رہنےکی توقع ہے،مری اورگلیات میں موسم خشک اورسردرہنےکاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخوامیں موسم خشک اورسرد رہےگا ،جبکہ سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،اُدھربلوچستان میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سردرہنےکاامکان ہے،دوسری جانب کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک رہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply