سردی پلٹ آئی :بارشوں اور برفباری بارے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

موسلادھار بارشیں اور برفباری،جاتی سردی پلٹ آئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی بڑھ گئی ہے، جبکہ مغربی ہواؤں کے زیر اثر آج بھی ملک کے طو ل و عرض میں بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے ،چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان اورپہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلوداورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،راولپنڈی،اٹک،جہلم ،گجرات،چکوال،گوجرانوالہ اورگردونواح میں بارش اورژالہ باری کی توقع ہے،مری،گلیات اورگردونواح میں بارش اوربرفباری کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم سرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،دیر،چترال،کوہستان،سوات،شانگلہ،مانسہرہ میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،کوئٹہ،زیارت،چمن،پشین،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ اورگردونواح میں بارش کی توقع ہے،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش اوربرفباری کی توقع ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔