سردی کی آمد: محکمہ موسمیات کی موسمِ سرماکے بارے اہم پیشگوئی

0
5

سردی کی آمد کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نومبر کے اوائل اور وسط سے ملک بھر میں موسم خنک ہونا شروع ہو جائے گا، تاہم بلوچستان کی شمال مغربی سمت سے قابل از وقت سرد ہوائیں چل سکتی ہیں، جس سے اکتوبر کے اختتام تک موسم میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورشمالی اضلاع میں سرد رہنےکاامکان ہے،جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہےگا، اُدھر مری ،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہےگا،دوسری جانب لاہور،قصور،فیصل آباد،شیخوپورہ اوراکاڑہ میں اسموگ متوقع ہے،سیالکوٹ ،خانیوال،رحیم یارخان ،بہاولپوراورملتان میں سموگ رہنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا، جبکہ دیر،کوہستان اورسوات میں بارش متوقع ہے،جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply