سردی کی حالیہ لہر 20 جنوری تک جاری رہے گی

0
36

سردی کی حالیہ لہر 20 جنوری تک جاری رہے گی ۔محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔پاکستان کےمختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ پنجاب،سندھ اورخیبرپختونخوامیں دھندکی شدت،موسم سردرہےگا،جبکہ اسلام آبادمیں موسم سرد،رات میں ہلکی بارش کاامکان ہے،مری اورگلیات میں شدیدسردموسم،شام میں برفباری متوقع ہے،کراچی میں موسم سرد،لاہوراوردیگرشہروں میں دھندکی شدت رہےگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

Leave a reply