سرد ہواؤں کا راج،بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل

0
11

سرد ہواؤں کا راج بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل،محکمہ موسمیات نے موسمی تبدیلی کے حوالے سے خبردار کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ، جس کے نتیجے میں آج سے صوبہ سندھ سمیت پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں سرد ہوائیں چلنے اور بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات میں آج سے مزید برفباری کی بھی پیشگوئی کی ہے، لہٰذاپہاڑوں کا رخ کرنیوالے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اُدھرملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ، جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ۔
موسم سرما کی پہلی برف باری کے باعث ملک بھر سے برفباری کے شوقین سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا ہے اورسیاح مری کے سرد موسم کو انجوائے کرنے کیلئے ملکہ کوہسار پہنچ رہے ہیں۔

Leave a reply