سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح عبور کر لی

0
3

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح عبور کر لی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس میں 1,496 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس پہلی بار 154,000 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 154,161 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور معاشی استحکام کے اشاروں کو اس تیزی کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply