سروں کی ملکہ ناہید اختر نے زندگی کی69 بہاریں دیکھ لیں

0
21

یہ رنگینئی نوبہار،سروں کی ملکہ ناہید اختر نے زندگی کی69 بہاریں دیکھ لیں۔اُن کی آواز آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھول دیتی ہے۔
ناہید اختر پلے بیک موسیقی میں ایک ایسا نام ہے، جس کی منفرد اور شوخ وچنچل آواز نے جہاں سننے والوں میں جگہ بنائی،وہیں پر اپنے دور کی معروف گلوکاراؤں میں بھی الگ پہچان دی۔
پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ ناہید اختر26ستمبر1956 ءکوملتان میں پیدا ہوئیں اور ریڈیو پاکستان ملتان سے گلوکاری کا آغازکرنے والی اس گلوکارہ نے 1970ء میں پی ٹی وی کے پروگرام لوک تماشا میں اپنی مدھر اور خوبصورت آواز سے لوگوں کوخوب متاثر کیا ۔
ناہید اختر نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلم’’ننھا فرشتہ‘‘ سے کیا اوراپنی کھنک دار آواز کی بدولت وہ بہت کم عرصے میں شائقین کے دلوں میں گھرکرگئیں،انہوں نے پاپ موسیقی کے علاوہ غزل گائیکی،کلاسیکل ، نیم، کلاسیکل اور لوک گیتوں میں اپنا مقام بنایا۔
1970 سے 80 کی دہائی کے وسط تک انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور کئی فلموں کیلئے یادگار گیت ریکارڈ کرائے۔ شادی کے بعد انہوں نے موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔ گراں قدر خدمات پر انہیں 2007 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا ۔

Leave a reply