سرکاری افسران اورملازمین کی پنشن پالیسی میں تبدیلیاں

0
32

سرکاری افسران اورملازمین کی پنشن پالیسی میں تبدیلیاں،وفاقی حکومت نے سرکاری افسران پرڈبل پنشن لینےپرپابندی عائدکردی۔
وزارت خزانہ کےنوٹیفکیشن کےمطابق پنشن کی نئی شرائط عائدکرنےسےقومی خزانےکوسالانہ اربوں روپےکی بچت ہوگی،اہم عہدےپرفائزافسران صرف ایک پنشن حاصل کرنےکےمجازہوں گے،پنشن میں سالانہ اضافہ پہلی پنشن پرلاگوکیاجائےگا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق آئندہ پنشن سروس کےآخری24ماہ کی بنیادپرمقررکی جائے گی،پےاینڈپنشن کمیشن ہرتین سال بعدبنیادی پنشن پرنظرثانی کرےگا۔
وزارت خزانہ نےپےاینڈپنشن کمیشن2020کی سفارشات فوری نافذکردیں۔

Leave a reply