سکولوں کے طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ ،پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔
اس سلسلے میں وزیرتعلیم پنجاب اورسیکرٹری ہائیرایجوکیشن کی لندن میں گوگل کے عہدیداروں سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے۔پنجاب کے سرکاری سکولوں کی کلاس رومزمیں آرٹی فیشل انٹیلی جینس ٹولز لانےکافیصلہ کیا گیا ہے،جس کیلئے50 ہزار سرکاری اساتذہ کو گوگل ایجوکیشن ٹریننگ دی جائے گی۔2 لاکھ طلبا کو کوڈنگ،گوگل اے آئی کی ٹریننگ دی جائےگی۔
پنجاب کےسرکاری تعلیمی اداروں میں سمارٹ لیبزبنائی جائیں گی،پنجاب کے سکولز کو گوگل کلاوڈ پلیٹ فارم فراہم کیے جائیں گے۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہےکہ گوگل کے تحت پنجاب میں 25 ہزار کورس لانچ کیےجائیں گے اور پنجاب گوگل ایجوکیشن کا بڑا مرکز بن کر ابھرے گا ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔