سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز 10 مارچ سےہو گا

0
19

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کب شروع ہوں گے؟محکمہ تعلیم نے اعلان کر دیا۔
محکمہ تعلیم کےمراسلے کے مطابق پنجاب کے 42 ہزار سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان 10 مارچ سے لیا جائے گا۔امتحان میں 65 لاکھ سے زائد طلبا شرکت کریں گے،امتحانات کا سلسلہ 20 مارچ تک جاری رہے گا،پنجاب ایگزمینیشن کمیشن امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز فراہم کرے گا۔ نتائج مارچ کے آخری ہفتے میں جاری کیے جائیں گے، جبکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔
پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے امتحانات کے انعقاد کیلئے پرپوزل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو بھجوا دی ہے۔

Leave a reply