
طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،سٹوڈنٹس کونسلز کے انتخابات کا عمل16 مئی تک مکمل کرنے کا حکم، محکمہ سکول ایجوکیشن نے سٹوڈنٹس کونسل الیکشن کیلئےنئی ہدایات جاری کردیں۔
پنجاب بھر کے 38ہزار سرکاری سکولوں میں انتخابات کا حکم جاری کردیاگیا۔سٹوڈنٹس کونسل انتخابات کےحوالےسے تصاویری ثبوت فراہم کئے جائیں گے۔
ذہن نشین رہے کہ اس سے قبل سٹوڈنٹس کونسل انتخابات کیلئے 21 مئی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے جاری مراسلہ کے مطابق الیکشن کے تصویری ثبوت واٹس ایپ کئے جائیں گے ، کیونکہ گزشتہ سٹوڈنٹس کونسل انتخابات پرتحفظات اور اعتراض سامنے آئےتھے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کے بعد حلف برداری کی تقریب میں ڈپٹی کمشنرزکومدعو کیاجائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈکیتی مزاحمت پر بائکیا ڈرائیور کا دن دیہاڑے قتل
جون 1, 2024 -
بھارتی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد
مئی 27, 2024 -
190ملین پاؤنڈسیکنڈل:عدالت کابڑاحکم
اگست 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔