سرکاری سکولوں کیلئے 4 ارب 51کروڑ اور 71لاکھ کا بجٹ جاری

0
22

سرکاری سکولوں کے حوالے سے اہم خبر، سرکاری سکولوں کو 4 ارب 51کروڑ اور 71لاکھ کا بجٹ جاری کر دیا گیا۔
فنڈز تنخواہوں کے علاوہ سکولوں کے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوسکیں گے۔ فنڈز نان سیلری بجٹ کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔
لاہور کے سکولوں کیلئے14 کروڑ 53لاکھ روپے کے فنڈز جاری،ملتان کے سکولوں کیلئے 14 کروڑ ساڑھے 7لاکھ روپے، فیصل آباد کےسکولوں کیلئے 24 کروڑ روپے سے زائد کی رقم،ڈی جی خان کے سکولوں کیلئے 11 کروڑ 94لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
ضلع قصور کے سکولوں کیلئے 13 کروڑ 29لاکھ روپے،چنیوٹ کے سکولوں کیلئے 6 کروڑ 83لاکھ روپے،سیالکوٹ کے سکولوں کیلئے 14 کروڑ 59لاکھ روپے،راولپنڈی کے سکولوں کیلئے 15 کروڑ 67لاکھ روپے اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کےسکولوں کیلئے 14 کروڑ 12لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں ۔
محکمہ تعلیم کےذرائع کے مطابق فنڈز26-2025کی دوسری سہ ماہی کی قسط کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔

Leave a reply