سرکاری سکولوں کے طلبا کو مفت بیگز اورکتابیں فراہم کرنے کا فیصلہ

سکولوں کے طلبا و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری،اب ہر بچہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو گا۔سرکاری سکولوں کے طلبا کو مفت سکول بیگز اورکتابیں دی جائیں گی۔
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں میں بچوں کو مفت بیگز فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے میدان میں دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کر لی ۔ حکومت نے بچوں کو مفت سکول بیگز فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔سرکاری سکولوں کے طلبا کو مفت کتابیں فراہم کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پیرنٹس ٹیچر کونسل کا سالانہ فنڈ 5 ارب سے بڑھا کر 7 ارب روپے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اس فیصلے کا مقصد غریب والدین پر معاشی بوجھ کم کرنا اور داخلہ مہم کو مؤثر بنانا ہے، خیبر پختونخوا حکومت، صوبے بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اڈیالہ جیل کےگیٹ پرگاڑی ٹکرانےکامعاملہ:مقدمہ درج
جولائی 23, 2024 -
میٹرک امتحانات کے دوران دفعہ 144 ہوا میں تحلیل
مئی 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔