سرکاری ملازمین پربغیراجازت کےسوشل میڈیا کے استعما ل پر پابندی عائد

0
45

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم بھی جاری کر دیا۔
میمورنڈم کےمطابق سرکاری ملازمین بغیر اجازت کوئی میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتے، سرکاری معلومات و دستاویزات افشاء ہونے سے روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا، سرکاری ملازمین گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کی پاسداری کریں،سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈیا کی کوئی بھی ایپلی کیشن استعمال نہیں کر سکے گا۔سرکاری ملازمین گورنمنٹ سرونٹس رولز 1964 پر عمل درآمد کریں،سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈیا پر اظہارِ رائے یا بیان بازی نہیں کر سکتا۔
میمورنڈم میں کہاگیاکہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،سرکاری ملازم سرکاری دستاویز، معلومات غیر متعلقہ افراد کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتا،سرکاری ملازمین ایسی رائے یا حقائق بیان نہیں کر سکتے جس سے حکومتی ساکھ متاثر ہو، ملازمین کو حکومتی پالیسی، فیصلوں، ملکی خود مختاری، وقار کے منافی بات کی اجازت نہیں،ملازمین میڈیا پر ایسی بات نہیں کر سکتے جس سے دیگر ممالک سے تعلقات متاثر ہوں۔
میمورنڈم کےمطابق سرکاری ملازمین کو اکثر سوشل میڈیا پر بحث و مباحثہ کرتے دیکھا گیا ہے،ہدایات کا مقصد سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر پابندی لگانا نہیں،ادارے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے نگرانی کرتے رہیں،تمام سروسز، گروپس کے سرکاری ملازمین ہدایات پر عمل درآمد کے پابند ہیں،خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کی جا سکتی ہے،وفاقی سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، محکموں کے سربراہان، چیف سیکرٹریز عمل کرائیں۔

Leave a reply