سرگودھا کے قصبہ للیانی میں پہلی مرتبہ خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت مل گئی۔

0
184

سرگودھا کے قصبہ للیانی میں پہلی مرتبہ خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت مل گئی۔

پاکستان ٹوڈے کے مطابق تحصیل کوٹ مومن کے قصبہ للیانی میں خواتین ووٹ کاسٹ کررہی ہیں، للیانی میں خواتین کو پہلی مرتبہ ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس علاقے میں 2013 اور 2018 میں بھی خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا گیا تھا، این اے 83 اور پی پی 73 میں خواتین بھی ووٹ ڈال رہی ہیں، ماضی میں پنچائیت نے خواتین کو ووٹ دینے سے روک دیا تھا۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

Leave a reply