سریبا:ریلوےسٹیشن کی چھت گرنےکامعاملہ:ہزاروں افرادکاحکومت مخالف مظاہرہ

0
4

سریبامیں ریلوےسٹیشن کی چھت گرنےکےواقعہ کےخلاف ہزاروں افرادنےحکومت مخالف مظاہرہ کیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق سربیامیں گزشتہ ماہ ریلوےسٹیشن کی چھت گرنےکےواقعہ پیش آیاتھاجس کی انکوائری کامطالبہ کیاگیاتھاجس پرابھی تک کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا۔جس کےباعث سربیاکے دارالحکومت بلغرادمیں ہزاروں افرادسڑکوں پرنکل آئےاورصدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین کاکہناتھاکہ حکومت ذمہ داروں کوگرفتارنہیں کررہی،حکومتی بدعنوانی اوراقرباپروری کی وجہ سےناقص تعمیرات ہورہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سربیا کے شہر نووی سڈ کے ریلوے سٹیشن کی چھت کو مرمت کرکے اسے بہتر کیا گیا تھا مگر یکم نومبر کو مرمت شدہ چھت کا سائبان گرگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
واقعے کے بعد اپوزیشن اور عوام کی جانب سے کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے حادثے کا ذمہ دار حکومتی وزیر اور دیگر حکام کو ٹھہرایا گیا، ایک وزیر کو گرفتار بھی کیا گیا مگر بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی کال یونیورسٹی طلبہ اور کسان یونین کی جانب سے دی گئی تھی اور یہ احتجاج حالیہ سالوں میں سربیا میں ہونے والا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ تھا۔

Leave a reply