سری لنکا:ہرینی امرسوریاایک مرتبہ پھروزیراعظم مقرر

0
27

سرلنکامیں ہرینی امر سوریا کو ایک مرتبہ پھر وزیراعظم مقررکردیاگیا ۔
میڈیارپورٹ کےمطابق سرلنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے آج ہرینی امرسوریا کو سری لنکا کی وزیراعظم مقرر کیاہے۔
سری لنکن صدر جنہوں نے عام انتخابات میں 225 رکنی پارلیمنٹ میں 159 نشستیں حاصل کی تھیں ، تجربہ کار وجیتا ہیراتھ کو ایک بار پھر وزارت خارجہ کا  قلمدان بھی سونپ دیا ۔
صدر انورا کمارا نے حلف برداری کے دوران کسی نئے وزیر خزانہ کا نام نہیں لیا، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ اہم مالیاتی قلمدان اپنے پاس رکھیں گے جیسا کہ انہوں نے ستمبر میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد کیا تھا۔

Leave a reply