سعودیہ،قطرکوکہا پاکستان قدرتی دولت سے مالا مال ہے، سرمایہ کاری کریں، وزیراعظم

0
24

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ سعودی عرب اورقطر کادورہ کیااُن کو بتایاہے کہ پاکستان قدرتی دولت سے مالا مال ہے، اس میں سرمایہ کاری کریں۔
یوم اقبال کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ وہ سعودی عرب اور قطر گئے تو وہاں بتایا کہ آپ نے پاکستان کی ہمیشہ مدد کی ہے، لیکن اب آپ کے پاس کشکول لیکر نہیں آؤں گا بلکہ آپ کے پاس پروگرام لیکر آؤں گا۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ سعودی عرب اورقطرکی قیادت کوبتایاکےپاکستان قدرتی دولت سےمالامال ہےاس میں سرمایہ کاری کریں،منافع کمائیں، اس سے پاکستان بھی ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔
اُن کاکہناتھاکہ وہ یہ پیغام ہر جگہ جا کر دیتے ہیں، یہ صرف لفاظی نہیں ہے، ہم سب مل کر یہ کریں گے اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

Leave a reply