سعودیہ ایئر لائن کیلئے مسلسل پانچویں بار اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر عالمی اعزاز

سعودی ایئر لائن کیلئے بڑا اعزاز، سعودیہ ایئر لائن نے مسلسل پانچویں بار ورلڈ کلاس ایئر لائن 2026 کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ ایئرلائن پاکستانی مسافروں کو حج و عمرہ، کاروباری دوروں اور بین الاقوامی سفر کیلئے اہم خدمات فراہم کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی ایئرلائن نے مسلسل پانچویں بار یہ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ایئر لائن پسنجر ایکسپریئنس ایسوسی ایشن (APEX) نے سعودیہ ایئرلائن کو عالمی ایوارڈز میں یہ اعزاز دیا۔
ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایپکس ورلڈ کلاس ایوارڈ ایئرلائن انڈسٹری میں بہترین کارکردگی کا اعلیٰ ترین اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ایئر لائن پاکستانی مسافروں کیلئے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سفر کو مزید آرام دہ، باعزت اور یادگار بنائے گی۔
ترجمان کے مطابق سعودیہ ایئرلائن کو مسلسل دوسرے سال مسافروں کو خدمات کی فراہمی کے حوالے سے بیسٹ اِن کلاس کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔