سعودی اورقطرکےدورےپرسرمایہ کاری سےمتعلق بات چیت ہوئی،وزیراعظم

0
25

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ سعودی عرب اورقطرکےدورےکےدوران ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت ہوئی۔
وفاقی کابینہ کےاجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ سعودی عرب میں فیوچر انوسٹمنٹ انیشی ایٹو سے خطاب کیا، سعودی ولی عہد نے سرمایہ کاری کی یقینی دہانی کرائی ہے، سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ قطر آئی ٹی ، معدنیات اور ملکی دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، پاکستان اور قطر نے تیزی سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔امیر قطر نے پاکستان میں آئی ٹی پارک بنانے کا عندیہ دیا ہے اور 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔سعودی عرب اور قطر کے کامیاب دورے کرکے آیا ہوں، سعودی عرب اور قطر میں ون آن ون وفود سے ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ آذربیجان سے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی بات چیت ہوئی ۔ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں باہمی شراکت داری کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس سلسلے میں ہمارا وفد سعودی عرب جائے گا۔

Leave a reply