سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے4 شہروں کیلئے پروازوں کا اعلان

0
14

سعودی ایئرلائن فلائی ادیل(Flyadeal) کا بڑا اعلان، سعودی عرب کی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کیلئے چار نئے فضائی راستوں کا اعلان کر دیا۔
ایئرلائن فلائی اگست کے آخر میں فعال ہو جائےگی۔ یہ اعلان فلائی ادیل کی پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی موجودگی کی علامت ہے۔24 سے 26 اگست کے درمیان شروع ہونیوالی ان پروازوں کے تحت،ریاض سے اسلام آباد،ریاض سے پشاور،ریاض سے سیالکوٹ،دمام سے کراچی کیلئے ہفتہ وار 2 سے 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔
تمام پروازیں جدید Airbus A320 طیاروں پر کی جائیں گی۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ریاض سے سیالکوٹ کا راستہ اس وقت کسی بھی ایئرلائن کی طرف سے براہ راست فراہم نہیں کیا جا رہا، کیونکہ پی آئی اے نے پچھلے سال یہ سروس بند کر دی تھی، تاہم اب فلائی ادیل وہ واحد ایئرلائن ہو گی، جو اس براہ راست فضائی رابطے کو بحال کر رہی ہے۔
پاکستان سعودی عرب کیلئے ایک تیزی سے بڑھتی ہوئی ایوی ایشن مارکیٹ بن چکا ، صرف 2024 میں 59 لاکھ مسافر دونوں ممالک کے درمیان سفر کر چکے ہیں اور ہر سال نشستوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ فلائی ادیل نے فروری 2025 میں جدہ اور ریاض سے کراچی کیلئے پروازوں کے ذریعے پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا اور اب نئے راستوں کے اضافے کے ساتھ اس کی خدمات میں دو گنا اضافہ ہو جائے گا۔

Leave a reply