
سعودی عرب جانیوالےعازمین حج اور مسافروں کیلئے خوشخبری، سعودی ریلوے ’’سار‘‘ نے رواں برس حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ برس کے مقابلے میں حج 2025 کیلئے نشستوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا ۔
سعودی ریلوے ’’سار‘‘ کا کہنا ہے کہ رواں برس حرمین ریلوے کے ذریعے 20 لاکھ عازمین کو سروس فراہم کی جائے گی، جس کیلئے رواں برس 4 لاکھ نشستوں کا اضافہ ہو سکے گا۔حج منصوبے کے تحت سعودی ریلوے کی جانب سے حرمین ریلوے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے درمیان 20 ذوالحجہ 1446 تک ٹرینوں کے 4 ہزار 768 ٹرپس کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے مستفید ہونیوالے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔
حرمین ریلوے کا شمار دنیا کی دس تیز ترین ریلوے سروس میں کیا جاتا ہے، جس کی انتہائی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔حرمین ریلوے کے بیٹرے میں 35 گاڑیاں شامل ہیں، جن میں سے ہر ٹرین میں 417 نشستیں ہیں۔ ہائی سپیڈ ریلوے سروس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ کاربن مونو فری اور ماحول دوست ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔