سعودی طلبا نے عازمین ِ حج کی سہولت اور رہنمائی کیلئے ایپ تیار کر لی

0
3

سعودی طلبا کا اہم کارنامہ،عازمین ِ حج کی سہولت اور رہنمائی کیلئے ایپ تیار کرلی۔ شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ذہین طلبا نے عازمین ِحج کیلئے ایک جدید موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے، جو دورانِ حج پیش آنیوالے چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
اس انٹرایکٹو ایپ کی تیاری کی قیادت طالبعلم حسن السلمی نے کی ہے۔سب سے زیادہ پریشانی کا مرحلہ بےتحاشہ رش کی وجہ سے اپنے گروپ سے بچھڑ جانا ہوتا ہے ،لیکن اب اس ایپ کی مدد سے اگر کوئی حاجی اپنے گروپ سے بچھڑ جائے گاتو اسے آسانی سے تلاش کیا جا سکے گا۔
اس ایپ میں کیمپوں تک رسائی کیلئے آف لائن نقشے اور موبائل کیمرے کی مدد سے سمتوں کا تعین بھی کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی مقاماتِ مقدسہ کی زیارت میں رہنمائی اور آڈیو گائیڈ کی سہولت بھی دی گئی ہے، جو اس ایپ کو کافی مددگار رہنما بناتی ہے۔
ایپلیکیشن میں انٹرنیٹ آف تھنگز ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ،تاکہ کم نیٹ ورک والے علاقوں میں بھی ایپ کی افادیت برقرار رہے۔اس ایپ کو تیار کرنیوالے طلبا کے گروپ کے رہنما حسن السلمی کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد حج و عمرہ کے سفر کو آسان، بامعنی اور یادگار بنانا ہے۔فی الحال اس ایپ کو سعودی حکومت کی منظوری کا انتظار ہے،تاہم طلبا کی ٹیم اسےحج ایپ کے ساتھ ضم کرنے کی کوششوں میں بھی مصروف ہے۔

Leave a reply